Loading...
 

مزاحیہ تقاریر کا مقابلہ

 

wiki_plugin_edit.png

Vietnam 4084327 960 720

 

تقریر کا دورانیہ

مزاحیہ تقاریر کے مقابلہ کا ہدف بہترین کامیڈین/ طربیہ تماشا گر تلاش کرنا ہے۔

 

مزاحیہ تقاریر کے مقابلہ میں شامل ہونے والی تقاریر کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 7 منٹ تک ہو سکتا ہے۔


منصفین/ ججز کا انتخاب

ملکی اور اس سے بالا سطحی مقابلوں کے لئے منصف مندرجہ ذیل پیشوں سے وابستہ غیر Agora رکن ہوں گے:

  • میڈیا کے افراد - ٹی وی، ریڈیو، پریس، یا فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے پریزینٹرز، میزبان، اداکار، پروڈیوسر وغیرہ۔
  • کامیڈین
  • پیشہ ور مسخرے، آرٹسٹ اور نَقَّال۔
  • ادیب۔
  • صحافی۔
  • پیشہ ور (برائے معاوضہ) عوامی خطابت  والے حلقوں سے وابستہ مقررین۔
  • عوامی خطابت والے دیگر پروگراموں سے وابستہ مقررین، جیسے ٹیڈ ایکس TEDx ، مَنک ڈیبیٹس Munk Debates، وغیرہ۔


تقاریر کی اسکورنگ

منصف تقاریر کو مندرجہ ذیل معیارات کے مطابق نمبر دیں گے۔

  • تخلیقیت (0 سے 10)
  • زبان کا استعمال (0 سے 10) - استعمال شدہ زبان کی فصاحت، بلاغت، اور صراحت پر غور کیا جائے گا۔
  • جسمانی حرکات و سکنات کا استعمال (0 سے 10) - مقرر کی جسمانی حرکات و سکنات کے تَنَؤّع اور اظہار پر غور کیا جائے گا، کہ آیا اس سے مزاحیہ مواد کو تقویت ملی، اور کیا یہ بیان سے ہم آہنگ تھا۔
  •  پراپس (معاون سامان) یا بصری سہاروں کا استعمال (0 سے 10)  - غور کیا جائے گا کہ تقریر کا مزاح بڑھانے میں بصری سہارے یا پراپس، کس قدر موثر تھے۔
  • مزاحیہ مواد (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ تقریر کس قدر مزاحیہ تھی۔
  • حاضرین کا رد عمل (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ حاضرین کو مقرر کا مزاح کیسا لگا۔

ہر تقریر کے مذکورہ بالا اسکور کی اوسط نکالی جائے گی، اور یہی شریک مقابلہ کو دیا جانے والا حتمی سکور ہو گا۔

 

نوٹ: پراپس یا بصری سہاروں کا استعمال اختیاری ہے۔ اگر کسی شریک نے کوئی پراپس یا بصری سہارے استعمال نہیں کیے، تو اوسط نکالتے وقت اس زمرہ کو خارج کر دیا جائے گا۔


خطابات

عالمی فائنل کے علاوہ کسی بھی درجے کے فاتح کو "(خطے کا نام) کا بہترین مزاحیہ مقرر" کا خطاب دیا جائے گا۔

 


Contributors to this page: prof.saqib and agora .
Page last modified on Sunday May 30, 2021 14:56:13 CEST by prof.saqib.